Published: 16-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور عمران خان سے لانگ مارچ کے استقبال اور بڑھتے ہوئے کاروان پر بھی اظہار خیال کیا چوہدری مونس الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تیزی سے صحت یابی پر خوشی ہے اللہ تعالیٰ انہیں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اسی طرح ثاقب قدم چلتے رہنے کی توفیق دے عمران خان نے مزید ہدایات بھی دی ہیں انشاء اللہ ان پر عمل ہو گا۔