چوہدری مدثر رضا مچھیانہ بڑے قافلہ کیساتھ سرائے عالمگیر لانگ مارچ میں شریک، سینکڑوں گاڑیاں شامل

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ سینکڑوں گاڑیوں اور کارکنوں کے ہمراہ ڈیرہ مچھ یانہ بھمبر روڈ گجرات سے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سرائے عالمگیر پہنچے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے سرائے عالمگیر میں شاہ محمود قریشی، شاہ زین قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد  سے خصوصی ملاقات کی اور مرکزی سٹیج پر براجمان رہے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کی لانگ مارچ میں مثالی شرکت پر مرکزی قائدین تحریک انصاف نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا قبل ازیں ڈیرہ مچھ یانہ بھمبر روڈ گجرات پر شہر بھر کی یونین کونسلز کے تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوئے جن کا چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ چوہدری رضوان اصغر مچھ یانہ چوہدری تکاثر رضا مچھ یانہ چوہدری علی گجر چوہدری زین مچھ یانہ چوہدری حیدر مچھ یانہ نے استقبال کیا اور ایک قافلے کی صورت میں سرائے عالمگیر روانہ ہوئے۔

آج کا اخبار
اشتہارات