عاطف عظمت سید بڑے قافلہ کیساتھ موسیٰ الٰہی ہاؤس سرائے عالمگیر لانگ مارچ استقبالیہ میں شریک

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ تحصیل گجرات کے جنرل سیکرٹری عاطف عظمت سید بیووالی کی قیادت میں یونین کونسل منجوں چک سے بڑی تعداد میں بزرگوں، سینکڑوں نوجوانوں نے نت ہاؤس اکٹھ میں شرکت کی، چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے بھی قافلے کیساتھ عاطف عظمت سید کے ہمراہ اکٹھ میں شرکت کی، گاؤں سوک کلاں، منجوں چک، پوربہ، بلہڑ، بیووالی، ٹبی، منجوں چک، چدھڑ، بڈھی سوک سے سینکڑوں عمائدین ہمراہ تھے، اس موقع پر چوہدری عابد پوربہ،چوہدری ناظم فاروق و دیگر بھی ساتھیوں کے ہمراہ تھے، عاطف عظمت سید کی زیر قیادت موسیٰ الٰہی ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی اورچوہدری موسیٰ الٰہی کی ہدایات پر لانگ مارچ میں مہمانوں کا استقبال کیا، عاطف عظمت سید نے کہا کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی ملکر ملک کی حقیقی آزادی اور خدمت میں رول ادا کر رہے ہیں انشاء اللہ کسی موقع پر انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے چوہدری وجاہت حسین کی زیر قیادت ہر پلیٹ فارم پر شانہ بشانہ ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات