چوہدری فاروق افگن درجنوں بسوں، ویگنوں، گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ موسیٰ الٰہی ہاؤس پہنچے

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما وچوہدری وجاہت حسین کے سپوکس پرسن چوہدری فاروق افگن کلا چور جلالپور جٹاں کے بڑے قافلے کیساتھ لانگ مارچ میں پہنچے، درجنوں کاریں، ویگنیں  اور بس سمیت موٹر سائیکل ریلی شامل تھی، چوہدری فاروق افگن کلا چور چوہدری احمد فاروق کی قیادت میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، ساؤنڈ سٹم والی گاڑی اور تشہیری بینرز نمایاں تھے، مسلم لیگیوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے، جلالپور جٹاں سے گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور پھر سرائے عالمگیر پہنچے چوہدری فاروق افگن کلا چور کے قافلے کی رونقیں جی ٹی روڈ پر نمایاں رہیں، چوہدری فاروق افگن کلا چور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری موسیٰ الٰہی کی الیکشن مہم کی ڈیوٹی لگی ہے انشاء اللہ پرجوش ہیں، مخالفین کو کہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں ملے گی الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط کروائیں گے، چوہدری فاروق افگن نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میں این اے 71والوں نے آج بھرپور نمائندگی دکھائی اور آج کا یہ تاریخی استقبال سے مخالفین لڑکھڑا گئے ہیں عوام کو اپنا غلام سمجھنے والوں کو گھروں میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی چوہدری فاروق افگن نے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی جس طرح حلقہ میں خدمت کی مثالیں قائم کر رہے ہیں انشاء اللہ چوہدری موسیٰ الٰہی بھی اسی مشن پر عمل پیرا ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات