ڈیرہ اجنالہ کامیاب ورکرز کنونشن نے مستقبل کی سیاست کا تعین کر دیا، چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)مسلم لیگ(ن)ضلع گجرات کے نائب صدر،سابق چیئر مین یوسی ڈوگہ چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بڑے بھائی، صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر  الملک کو ڈیرہ اجنالہ پر کامیاب ترین ورکر ز کنونشن کے انعقاد پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور میں شکریہ ادا کرتا ہوں اپنی یونین کونسل ڈوگہ سمیت حلقہ این اے68کے تمام دوستوں، بھائیوں، بزرگوں، نوجوانوں کا بھی انتہائی مشکور ہوں جو ہماری ایک کال پر ڈیرہ اجنالہ ورکرز کنونشن میں شریک ہوئے، چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ نے کہا کہ ڈیرہ اجنالہ کامیاب ورکرز کنونشن میں این اے68کے عمائدین کی پر جوش شمولیت نے مستقبل کی سیاست کا تعین کردیا ہے، انشاء اللہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن حلقہ این اے68سمیت ضلع بھر سے کلین سویپ کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ نے کہاکہ وہ اپنی یونین کونسل ڈوگہ کے عمائدین کی خدمت و تابعداری کسی بھی حال میں جاری و ساری رکھیں گے، انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی یونین کونسل ڈوگہ سے اپنے سنگ دھڑے کے تعاون سے پہلے سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات