Published: 16-11-2022
گجرات(ارشد علی سے)جنرل بس سٹینڈ سے نامعلومچور شادیوال روڈ کے رہائشی عقیل مدنی کی پونے دو لاکھ روپے مالیت کی 125موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، میٹروں سٹی سرائے عالمگیر سے نامعلوم چور محمد ادریس ساکن دالیہ کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے کوٹلہ سے نامعلوم چور چک فاضل کے رہائشی کبیر احمد کی ڈیڑھ لاکھ مالیت کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے جبکہ فوارہ چوک سے نامعلوم چور نور پور شرقی کے رہائشی ساجد حسین کی 160ہزار مالیت کی 125موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے پولیس تھانہ لاری اڈا، صدر سرائے عالمگیر ککرالی اور اے ڈویژن نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔