ملک رشید ذیلدار معززین علاقہ کے بڑے وفد کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے نائب صدر ملک رشید احمد ذیلدار گاڑیوں کے بڑے قافلے کیساتھ لانگ مارچ میں پہنچے، یونین کونسل ساروکی،  ساروچک کے سینکڑوں عمائدین قافلہ میں شامل تھے، قافلہ میں لینڈکروزرز، کاریں وغیرہ شامل تھیں، ملک رشید احمد ذیلدار نے ذیلدار رائس ملز پر اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور بڑے قافلے کیساتھ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی کی ہدایت پر سرائے عالمگیر لانگ مارچ میں شرکت کی اور مہمانوں کا استقبال بھی کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات