Published: 16-11-2022
کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)سینئر راہنما مسلم لیگ ق سابق امیدوار حلقہ این اے 71ملک ندیم عاشق اعوان بہت بڑے اور تاریخی وفد کے ہمراہ حقیقی آزدی لانگ مارچ سرائے عالمگیر چودھری موسٰی الہی ہاؤس میں خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق ملک ندیم عاشق اعوان نے گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، اور چودھری موسٰی الہی کی خصوصی ہدایات پر حقیقی آزادی لانگ مارچ میں سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں خصوصی شرکت کی،ملک ندیم عاشق اعوان کا عظیم الشان جلوس حاجی عاشق حسین ہاؤس میاں چوہان سے ہوتا ہوا براستہ کوٹلہ، لنگڑیال، بنگیال، گلیانہ، باہروال، باغا نوالہ، بسم اللہ چوک، کھاریاں سے ہوتا ہوا چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر پہنچا، عظیم الشان جلوس کا جگہ جگہ فقیدالمثال استقبال ہوا، پھولوں کی پتیاں، کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے، اور دھول کی تھاپ پر منچلوں نے بھنگڑے بھی ڈالے، اور قائدین کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، ملک ندیم عاشق اعوان نے قائدین کے ہمراہ لانگ مارچ شرکاء کا فقیدالمثال استقبال کیا، بعدازاں ملک ندیم عاشق اعوان نے چودھری موسٰی الہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، ایم این اے چودھری حسین الہی، چودھری موسٰی الہی سے خصوصی ملاقات کی، اور کامیاب لانگ مارچ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اور اس موقع پر ملک ندیم عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد چودھری وجاہت حسین اور چودھری موسٰی الہی کی قیادت میں عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحرک ومنظم اور متحد ہوکر ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے