Published: 16-11-2022
اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے، اگر چار گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، ورنہ عمران خان سیاست چھوڑ دیں، ہمیں اس لمحیکا بھی پتا ہے جب وہاں فائرنگ ہوئی، ایک ہی بندہ تھا، جس نے ایک برسٹ فائرکیا، میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں، ارشد شریف کیس پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہیں 6 آدمی فیصل واوڈا، مراد سعید، طارق وصی، سلمان اقبال، وقار اور خرم تفتیش کے لیے مل جائیں، تو وہ 6 گھنٹے میں ارشد شریف کے قتل کے سارے حقائق سامنے لے آئیں گے