چوہدری شانی بڑے قافلہ کیساتھ لانگ مارچ میں شریک، چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری شانی بڑے قافلہ کیساتھ لانگ مارچ میں شریک، چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات بھی کی، چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی کی قیادت میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا چوہدری شانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قوم کو ریلیف تک دینے والے امپورٹڈ حکمرانوں نے قوم کو ہر روز کسی نہ کسی طرح سے پریشان کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، چوہدری شانی نے مزید کہا کہ  چوہدری حسین الٰہی جس طرح حلقہ میں خدمت کی مثالیں قائم کر رہے ہیں انشاء اللہ چوہدری موسیٰ الٰہی بھی اسی مشن پر عمل پیرا ہیں،انشاء اللہ پرجوش ہیں، مخالفین کو کہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں ملے گی الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات