Published: 16-11-2022
گجرات(آصف علی بھٹی سے) چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے استقبال کے لیے ملک محمد رزاق سابق ناظم و ممبر ضلع کونسل گجرات، نوجوان مسلم لیگی راہنما ملک بابر رزاق ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ یونین کونسل جوڑا جلالپورسے نت ہاؤسپہنچے تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ استقبال، ملک رزاق، ملک بابر رزاق بڑے قافلے کے ہمراہ سرائے عالمگیر پہنچے چوہدری حسین الٰہی کے مرکزی قافلہ میں شریک چوہدری وجاہت حسین سے موسیٰ الٰہی ہاؤس میں خصوصی ملاقات، قافلے میں سینکڑوں موٹر سائیکلیں، درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے چوہدری صاحبان و عمران خان کے حق میں نعرے بازی چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الہی کی قیادت میں متحد قائدین کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اہالیان گجرات نے عمران خان کے ساتھ وعدہ ایفاء کردیا، ملک محمد رزاق، ملک بابررزاق نے کہاگجرات چوہدری برادر ان کے چاہنے والوں کاگڑھ ہے۔چوہدری صاحبان، عمران خان کے حق میں نعرے بازی، اہالیان گجرات نے عمران خان کیساتھ وعدہ ایفا کر دیا۔