علامہ خادم رضوی نے تحفظ تاجدار ختم نبوت ﷺ کی تحریک کی اپنے خون سے آبیاری کی

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان کے بانی،ممتازعالم دین، شیخ الحدیث حافظ علامہ خادم حسین رضوی کے دوسرے عرس مبارک کی تقریبات کاآغاز19نومبر بروز ہفتہ ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 21نومبربروزسوموارکوہوگی،جس میں ملک بھرکی طرح ضلع گجرات سے تحریک لبیک ضلع گجرات کے امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری کی قیادت میں بڑا قافلہ 20نومبربروزاتوار دن گیارہ بجے ضلعی سیکرٹریٹ گجرات سے روانہ ہوگا اس حوالے سے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے، نمائندہ”ڈاک“ سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے کہاکہ ضلع گجرات کی تمام یوسیز سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان، عہدیداران بڑی تعداد میں عرس تقریبات میں شرکت کریں گے اس حوالے سے اراکین کی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں عرس پاک میں شرکت کرنیوالے شرکاء کیلئے فری ٹرانسپورٹ،کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جائے گی حافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے کہاکہ علامہ خادم حسین رضوی نے حقیقی معنوں میں ملک میں تحفظ تاجدارختم نبوت کی تحریک چلاکر معاشرے میں نئی روح پھونکی انشاء اللہ مرکزی امیرحافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم پراقدامات کریں گے انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات سے آنیوالے انتخابات میں تمام حلقوں سے امیدواران میدان میں اتارے گی۔اورانشاء اللہ مثالی کامیابی حاصل کریں گے

آج کا اخبار
اشتہارات