ILM گروپ آف کالجز کے تمام کیمپس میں سال دو م کے طلبہ کا سال اول کے طلبہ کے اعزاز میں تعارفی تقریب

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز آئی ایل ایم گروپ آف کالجز گجرات کیمپس,مادر ملت کیمپس, منگووال کیمپس کے سال دوم کے طلباء کی جانب سے انٹرمیڈیٹ،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور بی ایس سال اول کے طلباء کے اعزاز میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبا ء نے ملکی ثقافت،حب الوطنی،اخلاقیات،تصوف،کردار سازی اور فن و مزاح سے بھرپور ٹیبلیو پیش کیے جس نے طلباء اور مہمانان ذی وقار کے چہروں پر مسرتیں بکھیر دیں۔تقریب میں پروفیسر طارق منیر کھوکھر,پرنسپل و ڈرائیکٹر آئی ایل ایم کالج  پروفیسر سید سلمان حیدر, پرنسپل منگووال کیمپس پروفیسر حافظ عبدالقادر, پروفیسر عبد الباسط نے شرکت کی اور طلباء  کی کارکردگی کو خوب سراہا اور خوب داد دی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں سفید لباس میں ملبوس طلباء نے قصیدہ بردہ شریف، عربی،اردو، انگلش میں پیش کر کے ناظرین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔ فن اور مزاح سے بھرپور "نیوز فیوذ" خبرنامہ پیش کیا گیا جس نے طلباء اور مہمانان ذی وقار کے چہروں کو مسکراہٹوں سے مزین کر دیا ہر طرف قہقہوں اور مسکراہٹوں نے پارٹی کے رنگ کو دوبالا کر دیا۔ اس کے بعد  حب الوطنی کے جذبات سے سرشار ٹیبلو پیش کیا گیا اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کی گئی جس نے طلباء کے دلوں میں وطن کی محبت کومزید بڑاوا دیا۔ اس کے بعد طلباء نے ملک کے تمام صوبوں کی ثقافت کو  اس انداز سے پیش کیا کہ ہماری ثقافتیں تو مختلف ہے لیکن ہم سب دلی طور پر ایک اور متحد ہیں۔  اس کے بعد محبت اور وطن کی محبت کے  جذبے سے سرشار تحریک پاکستان کی کہانی کو پیش کیا گیا جس میں پاکستان کتنی محنتوں اور قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا کو بڑے ہی خوبصورت اوراحسن انداز سے پیش کیا گیا۔ تقریب میں طالب علم تیمور نیاپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز میں پنجابی اور اردو گیت گا کر بچوں سیداد وصول کی۔ آخر میں کالج کے پرنسپل سید سلمان حیدر  آئی ایل ایم گروپ آف کالجز کے سب سے محنتی اور شفیق استاذ پروفیسر شجر ناصر کو ان کی اعلی کارکردگی کی بنیاد پر کالج کی جانب سے موٹر سائیکل کا تحفہ پیش کیا گیا نیز  انہوں نے نئے آنے  والی طلباء  کو  خطاب کیا اور ان کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا کے انشاء  اللہ آپ  کالج ھذا کے تمام اساتذہ محنت اور جانفشانی کے ساتھ آپ کو آپکی منزل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اورملک قوم کا نام روشن کریں گے۔اپنی تقریر  میں طلباء  سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزاریے، دنیا میں آنا اور بے مقصد زندگی گزار کر چلے جانا کوئی زندگی نہیں ہے، زندگی تو یہ ہے کہ آپ اپنی محنت اور کوششوں کے ساتھ تاریخ کے اندر اپنا نام چھوڑ جائیں رہتی دنیا تک آپ کا نام روشن رہے، لوگ آپ کے نام کی مثالیں دیں آپ لوگوں کے لئے ضرب المثل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیرا بھی پہلے ایک پتھر تھا  کی ہزاروں سالوں کی محنت کے بعد  وہی رہ بن کر وجود میں آیا  اور اب ہر کوئی اس کی پانے کی خواہش کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر آنے والے مہمانوں اور طلباء  کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ آئی ایل ایم کالج سے سال اول کے طلباء  نے اظہار کیا کے الحمداللہ ہم نے ایک بہترین ادارے کا انتخاب کیا ہیپرنسپل صاحب کی سرپرستی کے اندر ہم اس ادارے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔جیسی امیدیں لے کر اس ادارے میں ائے ہیں الحمد للہ بڑھی محنت سے اساتذہ اکرام نے ہماری تعلمی تشنگی کو جلا عطا کر رہے ہیں انشاء  اللہ ہم اپنے اس ادارے،ملک و قوم اور اپنے والدین کا نام روشن کریں گے۔ مزید برآں آئی ایل ایم گروپ آف کالجز گجرات کیمپس کے  مینیجنگ ڈائریکٹر سید انجم محمود گیلانی نیاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے پروگرامز طلباء  میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں نیز ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مزید نکھار پیدا کرتے  ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب آئی ایل ایم کالج بہترین نتائج پیش کرے گا،آنے والا وقت آئی ایل ایم کالج کا ہے کیوں آئی ایل کی پوری ٹیم جس محنت اور لگن سے قوم کے ہیروں کو تراش رہی وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات