چوہدری طاہر وقار مرزا، ملک نواز کی قیادت میں یوسی سانتل سے بڑے قافلہ کی لانگ مارچ میں شرکت

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنماچوہدری طاہر وقار مرزا، ملک نواز کی قیادت میں یوسی سانتل سے بڑے قافلہ کی لانگ مارچ میں شرکت، درجنوں گاڑیاں، موٹر سائیکل شریک ہوئے، گاڑیوں پر نوجوانوں تشہیری بینرز، پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے، نعرے بازی کیساتھ شریک ہوئے،چوہدری طاہر وقار مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی جہاں آواز دیں گے وہاں موجود ہونگے، چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میں گجرات والے متحد ہیں، چوہدری طاہر وقار مرزا نے کہا کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی ملکر ملک کی حقیقی آزادی اور خدمت میں رول ادا کر رہے ہیں انشاء اللہ کسی موقع پر انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے چوہدری وجاہت حسین کی زیر قیادت ہر پلیٹ فارم پر شانہ بشانہ ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات