دی ایجوکیٹر زاحمد کیمپس میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے) دی ایجوکیٹرز احمد کیمپس شادیوال روڈ گجرات میں یوم اقبال کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر چوہدری محمد شریف نے صدارت کی۔ پرنسپل میڈم عروج اور اساتذہ نے انتظامات کر رکھے تھے۔ طلبہ و طالبات نے یوم اقبال کے حوالہ سے علامہ محمد اقبال کی کردار سازی کے حوالہ سے مختلف ٹیبلو اور پروگرامز پیش کیے۔ چوہدری محمدشریف نے یوم اقبال کے موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے قوم میں جذبہ پیدا کیا ہے۔ علامہ اقبال قومی شاعر تھے جنہوں نے اپنے اشعار سے جذبہ آزادی پیدا کیا اور ایک نئے ملک کا خواب دکھایا۔

آج کا اخبار
اشتہارات