Published: 16-11-2022
جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) شہباز پور روڈ جلالپور جٹاں ٹف ٹائلز لگانے کے منصوبے میں بھی غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹھیکیدار ملی بھگت سے ٹف ٹائلز کے ہنچے بچھانے کیلئے نئے کی بجائے پرانا اور باریک خستہ پتھر استعمال کر رہا ہے جبکہ ریت کی سطح ہموار کرنے کیلئے گریڈر مشین بھی استعمال نہیں کی جا رہی جس سے ٹف ٹائلز اکھڑنے کا خطرہہے۔ بلدیہ جلالپور جٹاں کا سب انجینئر معذوری کے باعث سائٹ کا وزٹ کرنے سے قاصر ہے۔ اہل علاقہ نے کمشنر گجرات احمد کمال مان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔