عامر خان کی ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ کا ری میک بنانے کی تیاریاں

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان نے ’لال سنگھ چڈا‘ کی ناکامی کے باوجود ایک اور غیر ملکی فلم کے ہندی ری میک کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

’لال سنگھ چڈا‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی اور عامر خان نے کام سے وقفہ لے کر چھٹیاں منانے امریکا چلے گئے تھے تاہم اب اداکار بھارت واپس آچکے ہیں اور اپنی آنے والی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ کا ری میک بنائیں گے اور نئی فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 سے شروع کی جائے گی۔

 

چیمپئنز کے ری میک کے ہدایت کار آر ایس پرسنا ہوں گے جنہوں نے اس سے قبل ’شبھ منگل زیادہ ساؤدھان‘ کی ہدایت کاری دی ہے۔

’چیمپئنز‘ بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور اس کی کہانی جسمانی معذور کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے۔

’لال سنگھ چڈا‘ ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ریمیک تھا اور 4 سال میں بننے والی فلم کو بہت بُرا رسپانس ملا جبکہ فلم مجموعی طور پر صرف 59 کروڑ بھارتی روپے ہی کما سکی۔

 

آج کا اخبار
اشتہارات