سٹریٹ کرائمز میں اضافہ زندگی غیر محفوظ محترم ایڈیٹر روزنامہ ڈاک عائشہ اسلم

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

میں آپ کے موقر اخبار کے ذریعے عوام کے ایک انتہائی اہم مسئلے کی طرف ارباب اختیار کی توجہ مبذول کروا کر بہتری کی خواست گزار ہوں جناب عالی گجرات اور اس کے گرد نواح میں سٹریٹ کرائمز میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے موٹر سائیکل چھننے، موبائل چھیننے، اغواء برائے تاوان، چوری چکاری اور زمینوں پر قبضے، لڑائی جھگڑے کے واقعات غیر معمولی حد تک بڑھ چکے ہیں جس سے براہ راست عام آدمی متاثر ہو رہا ہے جو انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں محترم میں آپ کے اخبار کے ذریعے بتانا چاہتی ہوں کہ گجرات میں روزبروز چوری چکاری ڈکیتی راہزنی کی واردارتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں اور عام آدمی نہ سڑک پر محفوظ ہے نہ ہی گھروں میں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور وہ وارداتوں میں دھڑلے سے مشغول نظر آتے ہیں جس کی زندہ مثال روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جات میں رپورٹ ہونے والی وارداتوں کے پرچے ہیں جناب عالی مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ اور ہماری بے جا خواہشات نے جرائم کی شرح میں اضافہ کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ بے روزگاری کے خاتمہ کو یقینی بنائے اور کوشش کی جائے کہ ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ وہ نشان عبرت بنیں۔
خیر اندیش

آج کا اخبار
اشتہارات