چوہدری حسین الٰہی کی یونین کونسل حاجی والہ کیلئے 13 کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اپنا کیا ہر وعدہ ایفاء کر رہے ہیں یونین کونسل حاجیوالہ کے لئے13کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ پر چوہدری حسین الٰہی، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کے دلی مشکور ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری عبدالستار ڈھینڈہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈھینڈہ کلاں کے مسائل کو حل کرنے پر فوکس کرنے پر بھی قیادت کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مسائل کو حل کروانا شروع کر دیا ہے میں تعمیراتی کام شروع ہو چکے ہیں چوہدری حسین الٰہی اپنا کیا ہر وعدہ ایفاء کر رہے ہیں آئند ہ جنرل الیکشن میں چوہدری صاحبان کی کامیابی ہر حوالے سے یقینی ہو گی گجرات ضلع میں پاکستان مسلم لیگ پہلے سے مضبوط ہو چکی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی کام چوہدری برادران کی گجرات کیلئے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں آج ڈھینڈہ کلاں میں تعمیراتی کام شروع ہوئے جس پر قیادت کے مشکور و ممنون ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات