میاں حمزہ شہباز سے چوہدری عابد رضا نوابزادہ طاہر الملک کی ملاقات، اہم مشاورت

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز سے گزشتہ روزلاہورپارٹی سیکرٹریٹ میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ، صدرمسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہرالملک نے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،عوامی مسائل خصوصاً گجرات کی پارٹی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیاگیا،میاں حمزہ شہبازنے ڈیرہ اجنالہ میں کامیاب ورکرکنونشن پر نوابزادہ طاہرالملک کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہار کیااور انکی بے لوث پارٹی خدمات کوسراہا،اس موقع پرنوابزادہ طاہرالملک نے میاں حمزہ شہبازکو گجرات کی سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیم سازی بارے بھی مفصل اندازمیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں مسلم لیگ ن کے کامیاب ورکرزکنونشن نے ثابت کردیاکہ میاں برادران ہی عوام کے حقیقی ہیرو ہیں اورانکی قیادت میں نہ صرف بلاتفریق وتمیز عوامی مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ملکی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے انشاء اللہ قائدین کی زیرقیادت ضلع گجرات کومسلم لیگ ن کاگڑھ بنائیں گے اورآنیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تمام امیدوارکلین سویپ کرتے ہوئے پنجاب اوروفا ق میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام میں کلیدی کردارادا کریں گے، گفتگوکرتے ہوئے میاں حمزہ شہبازنے کہاکہ ہمیں آپ جیسے مخلص محنتی،قابل ورکرزپرفخرہے اورمسلم لیگ ن کیلئے آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً عمران خان کی توشہ خانہ چوری کے نئے حقائق سامنے آنے پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ  عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے،اس بہتی گنگا میں عمران نیازی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے ہاتھ دھوئے ہیں، عمران نیازی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے اینٹی کرپشن پنجاب کے کیسز بھی ختم کروا دیئے گئے،وزیراعظم کے عہدے پر مسلط ہو کر ایسی رقیق حرکتیں عمران نیازی ہی کر سکتا تھا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟۔عمران خان ان سوالوں اور اپنے کرتوت سامنے آنے کے ڈر سے سڑکوں پر آن لائن جلسوں کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے۔ امریکی سازش بیانیے کے یو ٹرن سے بھی عمران نیازی کی دروغ گوئی واضح ہو چکی ہے،انشاء اللہ آنیوالا دورمسلم لیگ ن کاہے اورآئندہ الیکشن میں وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی 

آج کا اخبار
اشتہارات