بوبی پہلوان کی مشیر تقرری، چوہدری برادران کی کارکن نوازی، سیٹھ ظہیر صراف

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات اور سینئر وائس چیئر مین آل پنجاب سیٹھ ظہیر عباس نے مرکزی انجمنتاجران کے چیئر مین محمد عالمگیر بوبی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر بننے پر دلی مبارکباد دی ہے انہوں نے کہاکہ عالمگیر بوبی پہلوان متحرک مسلم لیگی اور تاجر راہنما ہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی اور محترمہ ثمیرہ الٰہی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بہترین فیصلہ کیا، عالمگیر بوبی پہلوان مسلم لیگ کو منظم اور متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، عوام اور خصوصاً تاجروں کے مسائل حل کروانے میں دلچسپی لیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات