وکلاء کنونشن کامیابی پر خالد ملک،شعیب بٹ کا اظہار اطمینان

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)انڈیپنڈنٹ گروپ کے رہنما خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی ضلع گجرات نوجوان قانون دانشعیب بٹ ایڈوکیٹ ممبر انسانی حقوق کمیٹی ضلع گجرات نے نصراللہ مارکی میں وکلا کنونشن کی شاندار کامیابی کی خوشی میں بار روم میں مٹھائی تقسیم کی خالد مسعود ملک ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلاء کنونشن میں قائدین انڈیپنڈنٹ گروپ کے حقیقت پسندانہ اور جراتمندانہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہیں اور کنونشن میں وکلاء کی تاریخی اور ریکارڈ حاضری کو سلوٹ کرتے ہیں شعیب بٹ ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنویشن میں نوجوان وکلاء اور لیڈیز وکلاء کی کثیر تعداد کی شرکت نے ہمارے حوصلے بلند کردیے ہیں سینئر ایڈوکیٹ چوہدری فضل الٰہی نے بار روم میں خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ کی آمد پر خوش آمدید کہا

آج کا اخبار
اشتہارات