ایمن آباد کے رہائشی کا گجرات میں اندھا قتل ٹریس قاتل گرفتار کر لیے گئے

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

کنجاہ (نمائندہ ڈاک) پولیس نے 19روز قبل قتل ہونے والے ڈرائیور کے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برامد کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات چوہدری اکرم گوندل نے تھانہ کنجاہ میں پریس کانفرنس کے دوران بیان کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل نہر ساروکی بلمقابل چوکنانوالی نئی سڑک پر ایک نعش لاوارث پڑی ہوئی رات کی تاریکی میں ہمیں ملی جسے کسی نامعلوم ملزمان نے بذریعہ فائر قتل کر کے پھینک دیا تھا وقوع کی اطلاع پاکر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کے نوٹس میں دیا گیا جنہوں نے ٹریس کرنے کا ٹارگٹ ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات کی سربراہی میں اظہر حسین ایس ایچ او تھانہ کنجاہ کو دیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ شب وروز محنت کرتے ہوئے تمام تر محکمانہ وسائل بروے کار لاتے ہوئے دو کس ملزمان عبدالغفار اور عثمان علی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ٹرک نمبری EA-2864مالیتی 40لاکھ روپے سلور سکریپ مالیتی 46,40,600روپے اور آلہ قتل پسٹل 30بور برامد کر لیا ملزم عبدالغفار کا مقتول ڈرائیور اشفاق احمد ساکن ایمن آباد کے ساتھ تعلق تھا وقوع کے روز آخری کال ٹریس کرنے کے بعد ملزمان عبدالغفار اور عثمان علی ساکن گوجرانوالہ نے دوران تفتیس بتایا کے اشفاق احمد انہیں جانتا تھا اگر زندہ چھوڑ دیتے تو راز فاش ہو جاتا اور قیمتی مال مسروقہ ٹھکانے نہ لگایا جاسکتا تھا اس طرح اندھا قتل ٹریس کر کے پولیس تھانہ کنجاہ نے اپنی پیش ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیا ہے ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او کنجاہ اظہر حسنین ڈی ایس پی اکرم گوندل اور پوری ٹیم کے لیے سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات