Published: 30-09-2022
ممبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں کردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سپر اسٹار رنویر سنگھ نے راہیں جُدا کرلی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان افواہوں کا سلسلہ تب شروع ہوا جب عمیر ساندھو نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رنویر سنگھ اور دیپیکا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے‘۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی پہلی فلم ’رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جس کے بعد 2018 میں یہ جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
بالی ووڈ کی اس سُپر اسٹار جوڑی کی شادی کو تقریباً چار سال ہو چکے ہیں جس کے بعداب ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، تاہم اب تک جوڑی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے کہا اشارہ دیا تھا کہ وہ اور دیپیکا جلد ہی پھر سے بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دیپیکا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔