DPO کا ایمانداری کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس کا نسٹیبلان کو انعام

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)تھانہ رحمانیہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل ذیشان علی اور یاور عباس کو دوران گشت ڈھیرو گھنہ پھاٹک کے قریب سے ایک لاکھ روپے نقدی سڑک سے ملی دونوں کانسٹیبلوں نے نقدی آپس میں بانٹنے کے بجائے اصل مالک کو تلاش کرکے اس کے حوالے کردی جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی عوامی حلقوں نے پولیس اہلکاروں کے عمل کو سراہا جس پر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے دونوں اہلکاروں کو انے دفتر بلا کر انہیں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے۔

آج کا اخبار
اشتہارات