وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی پریس کلب کیلئے 10 لاکھ گرانٹ، اظہار تشکر

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)گجرات پریس کلب کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا ممبران پریس کلب کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے گئے پریس کلب کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ منظوری پر قائدین پریس کلب کی کاوشوں کو سراہا گیا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راجہ ریاض احمد راسخ نے حاصل کی جس کے بعد صحافی ارشدشریف اور ممبر پریس کلب حکیم شہباز الحسن کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، ملک شفقت اعوان نے کہا کہ پریس کلب کے آئین کے مطابق کام کرینگے کلب کیلئے فنڈز جو کہ پنجاب حکومت نے 10 لاکھ روپے دیئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے شکر گزار ہیں پریس کلب اور آئین کے خلاف کام کرنے والے ممبران کے خلاف بلا تفریق نوٹس لیں گے ممبران کی فلاح و بہبود پر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ممبران سالانہ فیس بروقت جمع کروا دیں جنرل سیکرٹری سید نوید حسین شاہ نے کہا کہ ممبران کیلئے میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا ممبران اپنی سالانہ فیس جمع کروا دیں تا کہ لسٹیں فائنل کی جا سکیں رانا شہزا دنے کہاکہ موجودہ کابینہ کے پاس جو وقت ہے اس میں کافی کام کرنیوالے ہیں جنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ٹیم ورک کیا جائے گا شاہد رسول نے کہا کہ پریس کلب کیلئے گرانٹ منظوری قائدین کی کاوشوں کا نتیجہ انشاء اللہ ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رہے گا قیصراعجازملہی نے کہا کہ پریس کلب ممبران کیلئے کوئی ایسا اقدام اٹھانا چاہیے جس سے پریس کلب کے ساتھ جڑے صحافیوں کو فائدہ پہنچ سکے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے امجد مرزا نے کہا کہ صحافیوں کیلئے میڈیکل کیمپ لگایا جائے جس میں ممبران کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں راجہ ریاض راسخ نے کہا کہ پریس کلب کیلئے ہماری عزت و وقار وابستہ ہے پریس کلب کی عزت پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے مرزا یونس نے کہا 10 لاکھ روپے گرانٹ ملنے پر قائدین پریس کلب‘صدر ملک شفقت اعوان اور جنرل سیکرٹری سید نوید شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں رانا افتخار نے کہا کہ صحافی کالونی کیلئے کام ہونا چاہیے خرم پرنس نے کہا کہ اس سال مزید کام ہونے چاہیے جو کام رہ گئے ہیں دوستوں اور ساتھیوں کیساتھ مل کر پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات