Published: 17-11-2022
گجرات(ارشد علی سے)محلہ چاہ ترہنگ اور چاہ ترہنگ پاٹری بازار میں میونسپل کارپوریشن کا خاکروب گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے جسکے باعث محلہ چاہ ترہنگ اور مین پاٹری بازار گندگی اور غلاضت کا ڈھیر بن گئے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سپروائزر اور عملہ صفائی کرکے رفو چکر ہو جاتے ہیں کئی بار شکایات درج کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اعلیٰ حکام محلہ چاہ ترہنگ اور مین پاٹری بازار میں گندگی اور صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے۔