Published: 17-11-2022
سرائے عالمگیر (اویس مدنی) حلقہ این اے71پی ٹی آئی قلع،عوام کے بھر پور اعتماد کاشکریہ،محمد الیاس چوہدری،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف و سابق ٹکٹ ہولڈر محمد الیاس چوہدری نے صحافی اویس مدنی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سرائے عالمگیر میں حقیقی آزادی مارچ کے کامیاب انعقاد نے ناقدین کے اوسان خطاکر دیئے ہیں،ہماری ناکامی کے خواب دیکھنے والوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں،حلقہ این اے 71تحریک انصاف کا قلع ہے،بزرگوں،ساتھیوں سمیت حلقہ کے عوام کا مشکور ہیں جنہوں ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور سرائے عالمگیر کے پروگرام کو کامیاب بنا کر عمران خان سے وفا کا ثبوت دیا،میں تحریک انصاف،یوتھ ونگ،آئی ایس ایف سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے شب روز محنت کی،ہماری اولین ترجیح اپنے عوام کی بے لوث خدمت ہے جس کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ ملک پر مسلط کیے گئے کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کو عوام نے مسترد کردیا ہے،انکی بادشاہت کا سورج غروب ہوچکا ہے،عمران خان نے عوام کواپنے حق کیلئے آوازبلند کرنے اور اشرافیہ نظام کیخلاف جہاد کرنے کا شعور بیدار کردیا ہے،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور دیگر کرپٹ جماعتوں نے اپنے مفادات کیلئے عوام ہو ہجوم میں تقسیم کیا اور اپنا غلام بنائے رکھا،عمران خان کا کاز ہجوموں میں تقسیم عوام کو مضبوط،با شعور قوم بنانا ہے اور ایسے نظام کا خاتمہ ہے جس میں امیر او ر غریب کی تقسیم ہو،عمران خان ایک بار پھر عوامی طاقت سے حکومت بناکر ملک کو حقیقی آزادی کیطرف گامز ن کرینگے اور ایسا نظام لائیں گے جس میں پورے حقوق اور آزادی سے زندگی بسر کر سکے۔