ٹانڈہ پریس کلب دونوں دھڑوں کے اختلافات ختم، متحد ہو کر چلنے کا عزم

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

ٹانڈہ(منظور اے ملک ایم عارف جان) ٹانڈہ کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب ریسٹورنٹ ٹانڈہ پر ٹانڈہ پریس کلب اور پریس کلب مرکز ٹانڈہ کے دونوں دھڑوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تمام اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم ٹانڈہ پریس کلب پر متحد ہوگئے اجلاس میں سینئر صحافی منظور اے ملک، چوہدری نذیر احمد رضا،ڈاکٹر جاوید اقبال مرزا،ایم زاہد چوہان،خان محمد چوہدری،محمد عبداللہ چوہدری،ملک محمد شریف،ایم عارف جان،حافظ محمد فاضل چوہدری،ایم امان اللہ گجر، ڈاکٹر امجد فاروق،چوہدری شہزاد وڑائچ،چوہدری غلام مرتضی پوڑ،چوہدری امجد رسول، چوہدری ندیم طاہر گجر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تمام صحافیوں نے آپسی اختلافات کو ختم کرکے ایک ساتھ ٹانڈہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے چلنے کا عزم کیا اس موقع پر تمام صحافیوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا متفقہ طور پر منظور اے ملک، ایم زاہد چوہان، محمد عبداللہ چوہدری کو ٹانڈہ پریس کلب کا نگران مقرر کردیا گیا جو 2023 کی باڈی کا باہمی مشاورت سے اعلان کریں گے اور ٹانڈہ پریس کلب کے تمام معاملات کو  چلائیں گے اور باقاعدہ ایک آئین مشاورت سے ترتیب دیں گے اس موقع پر سینئر صحافی چوہدری نذیر احمد رضا، ایم زاہد چوہان، ایم امان اللہ گجر نے تمام صحافیوں کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ دیا ٹانڈہ پریس کلب کی باڈی کی تشکیل کے بعد مشاورت سے نئی ممبر شپ دی جائے گی

آج کا اخبار
اشتہارات