راستوں کی بندش ختم سپلائی میں اضافہ سبزیاں پھر بھی مہنگے داموں فروخت

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ) راستوں کی بندش ختم ہونے اور سپلائی میں اضافے کے باوجودسبزیاں مہنگے داموں فروخت جانے لگیں۔سبزیوں کے ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگے۔ پیاز 180 روپے کلو،آلو 80 روپے کلو اورنیا آلو 150 روپے کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ٹماٹر بدستور 200 سے 240 روپے کلو میں فروخت ہور ہے ہیں۔ شہر میں سبزی فروش من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں، سبزی منڈی میں سپلائی بھر پور ہونے کے باوجود منافع خورمن مانے دام وصول کیے جارہے ہیں۔ادرک لہسن 320 سے 360 روپے کلو، لیموں 300 روپے کلو، مرچ240 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، پالک 100 روپے کلو، سیزن کی گاجر 70 سے 80 روپے کلو، مولی 80 روپے کلو،لوکی 120 سے 160 روپے کلو، بند گوبھی 200 روپے کلو، پھول گوبھی 140 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔اسی طرح ٹینڈے اور توری 200 سے 220 روپے کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ شلجم، چقندر کی قیمت بھی 120 سے 140 روپے کلو وصول کی جارہی ہے۔حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمت میں کمی لانے کے لیے افغانستان، ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاہم کی درآمدی پیاز اور ٹماٹر بھی مہنگے داموں فروخت کیے جار ہے ہیں۔
 

آج کا اخبار
اشتہارات