لالہ موسیٰ میں تجاوزات کی بھر مار، موٹر وے پولیس و بلدیہ کی خاموشی

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ) موٹر وے پولیس اور بلدیہ کا تجاوزات مافیا کے ساتھ مک مکا جی ٹی روڈ پر تجاوزات کی بھر مار سروس روڈ اور مین بازار سے گزرنا محال رکشوں اور ریڑھیوں کا مکمل قبضہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ، سروس روڈ اور مین بازارکے سامنے اور مین بازار میں تجاوزاتمافیا نے موٹر وے پولیس اور بلدیہ کیساتھ تگڑا مک مکا کر رکھا ہے مین بازار اور جی ٹی روڈ پر کشوں، ریڑھیوں، تھڑوں کا قبضہ ہے لوگوں کا گزرنا محال ہی نہیں ناممکن ہو کر رہ گیا ہے بازار سکڑ کر رہ گیا ہے عوامی سماجی و کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار کے سامنے ایک دو اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ بہتری کی صورتحال ممکن ہو سکے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور بلا تفریق گرینڈ آپریشن کر کے جی ٹی روڈ سروس روڈ اور مین بازار کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرایا جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات