پاکستان ریلوے نے کرائے بڑھا دیئے مسافر پریشان

Published: 17-11-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ) پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے  بڑھا دیے جبکہ 4 ٹرینیں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ نجی شعبے میں دی گئی 4 ٹرینوں کو واپس سرکاری کنٹرول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راولپنڈی سے کراچی کیلیے تیز گام کا اکانومی  کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کر دیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے جعفر ایکسپریس کا کرایہ  راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہرایکسپریں، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریں رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات