سید عدیل شاہ کے اعزاز میں چوہدری ریاست ڈھل بنگش کا ظہرانہ، چوہدری عدیل رحمانیہ، چوہدری شہزاد گل مہمان خصوصی

Published: 18-11-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری ریاست خاں ڈھل بنگش،چوہدری شفاقت ڈھل بنگش انگلینڈ کی طرف سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ کے اعزاز میں گرینڈ و پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام گاؤں ڈھل بنگش میں کیا گیا۔مہمانوں کا استقبال چوہدری ریاس خاں ڈھل بنگش نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیا۔سید عدیل عباس شاہ کا پنڈال میں آمد پر زبردست گل پاشی و طلائی ہار پہنا کر اور کرنسی نوٹ نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا گیا۔ مشیروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شہزاد گل اور سابق چیئرمین اوورسیز کمیشن ضلع گجرات چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کی خصوصی شرکت۔ظہرانہ تقریب میں معززین علاقہ کثیر تعدا دمیں شریک۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ چوہدری شہزاد گل، چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ، چوہدری اورنگ زیب ناگریانوالہ، پیر سید مقصود شاہ، سید غلام عباس شاہ، سید خرم عباس شاہ ودیگر ہمراہ تھے۔ڈھل بنگش ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سید عدیل عباس شاہ نے کہا کہ چوہدری ریاست خاں،چوہدری شفاقت ڈھل بنگش خاندان سے ہمارے دیرینہ تعلقات ڈھل بنگش ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔آج یہاں چوہدری ریاست خاں نے ہماری بھرپور انداز میں پذیرائی کر کے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔چوہدری شفاقت ڈھل بنگش بھائیوں کی طرح اعزاز ہے انکی مہمان نوازی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔چوہدری ریاست خاں نے اتنی بڑی تقریب کے انعقاد پر مشکور ہیں۔گاؤں ڈھل بنگش اب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69میں شامل ہو چکا۔انشاء اللہ قائدین وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کو گاؤں ڈھل بنگش دورہ کی دعوت دینگے اور یہاں کے دیرینہ مسائل حل کرائیں گے۔ مشیروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شہزاد گل نے کہا کہ ڈھل بنگش ہمارا گھر ہے۔ ہم اس کے علاقہ کے مسائل قائدین تک پہنچائیں گے۔ ہم چوہدری ریاست خان اور چوہدری شفاقت ڈھل کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری عزت افزائی کی۔ چوہدری عدیل ارشد سابق چیئرمین اوورسیز کمیشن ضلع گجرات نے کہا کہ چوہدری ریاست خان، شفاقت ڈھل، چوہدری کاشف، چوہدری رفاقت اور تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج انہوں نے سید عدیل شاہ اور چوہدری شہزاد گل کے مشیر بننے کی خوشی میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ جس گھر میں ہم آئے ہیں ہمارا گھر ہے۔ چوہدری شفاقت کو اللہ اور عزت دے۔ لندن میں چوہدری شفاقت نے بہت اچھا نیٹ ورک بنایا ہوا ہے۔ وہ پاکستانیوں کی بہت عزت افزائی کرتے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری ریاست خان نے سید عدیل شاہ اور چوہدری شہزاد گل کو ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر میر انجم، چوہدری اورنگزیب ناگریانوالہ، چوہدری قاسم، چوہدری تنویر احمد چیمہ، ارتضیٰ شاہ، خرم عباس، پیر سید مقصود شاہ، سید غلام عباس شاہ، محمد اقبال، چوہدری جعفرو دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آج کا اخبار
اشتہارات