پیفما اور سمیڈا کے اشتراک سے تربیتی پروگرام، ماہر ٹرینر نے لیکچر دیا

Published: 18-11-2022

Cinque Terre


گجرات(شاہد رسول سے) پیفما اور سمیڈا کے اشتراک سے ایک روزہ تربیتی پروگرام "Purchasing and Supply Chain Management" کے موضوع پر کیا گیا۔ جس میں ماہر ٹرینر بشارت احمد بھٹی نے اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو موضوع کے حوالے سے بریف کیا۔ جس میں موضوع کا تعارف، اس کی بنیاد اور مختلف پراسسز کے حوالے سے بتایا گیا کہ کس طرح ہم اپنی خریداری بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں اور اپنی سپلائی چین کو کیسے بہتر اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔ جس میں سپلائی چین کے مختلف مراحل بارے بتایا گیا۔ شرکاء نے اس ٹریننگ پروگرام کو نہایت سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرامز کو جاری رکھنے کا کہا۔ اس پروگرام میں شرکاء کی بڑی تعداد شامل تھی جس میں محمد احسن اشرف، وحید اصغر، محمد علی، توصیف نذیر، بلال بیگ، منظور احمد، نعمان اکبر، صابر حسین، حیدر علی، عثمان شاہ، عبدالغنی سندھو، شوکت علی، نعمان سیف، شبیر احمد، آصف شہزاد، جمیل احمد، علی رضا، احسن رضا علوی، رانا راشد، محمد عنصر، سید سلیم، احسان مجتبیٰ، محمد عثمان، بلال احمد اور چوہدری رخسار احمد شامل ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات