پیر سید انتصار الحسن شاہ جامع مسجد دھمتھل محفل میلاد کے مہمان خصوصی

Published: 18-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتازمذہبی وروحانی شخصیت،سجادہ نشین حضورغوث یگانہ چھالے شریف پیرسید انتصارالحسن شاہ نے گزشتہ شب جامع مسجد دھمتھل میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی میں خصوصی شرکت کی،قبلازیں محفل پاک آمد پرپیرسید انتصارالحسن شاہ کاعمائدین علاقہ نے والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورطلائی ہارپہنائے،محفل پاک میں سینکڑوں مریدین وعقیدت مندوں نے شرکت کی محفل پاک کے اختتام پرپیرسید انتصارالحسن شاہ نے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی اس موقع پرمریدین کی بڑی تعداد نے پیرسید انتصارالحسن شاہ سے ملاقاتیں کیں 

آج کا اخبار
اشتہارات