شاہد نعیم بٹ کسان ونگ کو مزید فعال بنائیں گے، چوہدری مبین

Published: 18-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)ممتاز راہنما مسلم لیگ ن سابق چیئر مین شاہد نعیم بٹ آف لنگے کو صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع گجرات بننیپر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں کے مسائل حل کریں گے اور ن لیگ کو کسانوں کی مقبول ترین جماعت بنانے میں کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیات چوہدری مبین لنگے، مساٹر گلزار احمد نے کیا انہوں نے کہاکہ صدر ن لیگ کسان ونگ پنجاب سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈویژنل صدر گوجرانوالہ سید غلام عباس شیرازی کو بہترین انتخاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات