سمندری طوفان "آئن" فلوریڈا سے ٹکرا گیا

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

  واشنگٹن: سمندری طوفان “آئن” امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ریاست کے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ریاست میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔

امریکی ریاست میں سمندری طوفان کے باعث آندھی اور حادثات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ اسکول بند اور فلائٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: طاقتور سمندری طوفان سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا؛ ہلاکتیں

دوسری جانب کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 23 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں کیوبا میں طوفان سے 11 ملین افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ 2 افراد ہلاک بھی ہوئے اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 5 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper05-12-2022 will be Update soon!.
اشتہارات