سیلاب زدگان کی امدادی رقم لوٹ لینے والے کہتے ہیں شریف خاندان کرپٹ نہیں، چوہدری موسیٰ الٰہی

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے کو وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں۔شریف  خاندان اور انکے حواری ٹی وی پر بیٹھ کر ہر روز ایک ہی راگ الاپتے ہیں کہ شریف خاندان نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔لیکن سیلاب زدگان کے پیسوں کا حساب کون دے گا۔یہ تو صرف ایک چوری پکڑی ابھی تک نجانے شریف خاندان اور انکے حواریوں کس کس موقع کا فائدہ اٹھا کر پاکستانی قوم کا حق کھایا اگر اسکی مکمل تفصیلات سامنے آئیں۔تو یہ لوگ شاید منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔لیکن افسوس یہ لوگ زندگی کے کسی میدان میں کرپشن کرنے اور اپنی تجوریوں کو بھرنے سے باز نہیں آئیں گے۔یہ لوگ اتنی بے شرمی کے ساتھ اس ملک کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔میں  تو حیران ہوں کہ یہ لوگ اللہ پاک کی بارگاہ میں کیا منہ دکھائیں گے۔یہ لوگ اپنے مسند کا حساب کیسے دیں گے۔جو سیاستدان مشکل وقت میں ملی امداد کھاجائے اسے قوم کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں۔شہباز شریف کو چاہیے زندہ ضمیری کا ثبوت دیں اور ساری قوم سے معافی مانگیں۔عوام کے سامنے اب ان بہروپیوں کا چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔جلد یہ لوگ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔انکو لانے والے بھی حیران  ہیں کہ کتنی بڑی غلطی کر بیٹھے ہیں۔جب کسی قوم کی نمائندگی کرنے والے  غریبوں کو ملنے والی امداد کھاجائے تو اس قوم کی غیروں کے سامنے کیا عزت ہوگی۔

آج کا اخبار
اشتہارات