نوابزادہ طاہر الملک سے چوہدری رفعت میراں چک، چوہدری لیاقت کی ملاقات، اہم مشاورت

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک سے چوہدری رفعت میراں چک، چوہدری لیاقت میراں چک، چوہدری اورنگزیب میراں چک، چوہدری شہباز پٹواری، چوہدری شوکت کولیاں بہار شاہ کی ڈیرہ اجنالہ پر خصوصی ملاقات، نئے ڈیرہ کے قیام پر مبارکباد، نوابزادہ طاہرالملک نے ڈیرہ اجنالہ آمد پر میراں چک کے معززین کا استقبال کیا، اس موقع پر چوہدری رفعت میراں، چوہدری لیاقت میراں چک نے نوابزادہ طاہر الملک کو ڈیرہ اجنالہ پر کامیاب ورکرز کنونشن کی مبارکبا د دی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، چوہدری رفعت، چوہدری لیاقت نے کہا کہ ڈیرہ اجنالہ کا قیام حلقہ این اے68کے عوام کی نوابزادہ طاہر الملک تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی اور نوابزادہ طاہر الملک اپنے ڈیرہ اجنالہ پر عوامی مسائل کو بہتر طریقہ سے حل کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اجنالہ کا قیام عوامی مسائل کے حل اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے بہترین ثابت ہوگا، نوابزادہ طاہر الملک نے میراں چک کے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اجنالہ کے قیام کا مقصد اپنے سنگ دھڑے کے ساتھ رابطہ مہم میں آسانی پیدا کرنا ہے، نوابزادہ طاہر الملک کی طرف سے ملاقات کرنے والے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات