چوہدری حسین الٰہی حلقہ کیلئے ہر وقت متحرک، الیکشن تک کوئی مسئلہ نہ رہے گا، چوہدری سعادت نواز اجنالہ

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سیاجنالہ ہاؤس میں عمائدین علاقہ کی ملاقاتیں، سیاسی معاملات اور ترقیاتی کاموں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کی طرف سے پر تکلف کھانے، چائے سے تواضع کی گئی ملاقاتیں کرنیوالوں میں نمایاں سابق ناظم مرزا شوکت بیگ، ڈاکٹر قمر آفتاب پھرا کھٹانہ،چوہدری محمود احمد شاہین ہنج، چوہدری امتیاز احمد رنگڑہ،چوہدری احسان صادق چیچی، ملک غلام عباس اعوان، چوہدری رضوان چیچی،چوہدری سرور رنگڑہ، مچوہدری اصغر پھرا کھٹانہ، ملک امجد صراف، ملک ندیم اعوان سرخ پور،  ثاقب بٹ چک کرال، مرزا ارسلان صغیر، آصف بیگ و دیگر شامل تھے، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی حلقہ کو مسائل فری بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ہر کونسل میں کروڑوں روپے کے فنڈز انکی خدمات کا ثبوت ہیں ہماری کوشش ہے کہ حلقہ میں جب عوام کے پاس جائیں تو آگے انکے پاس گلیوں و نالیوں کی تعمیر کے حوالے سے کوئی سوال نہ ہو انشاء اللہ ہر گاؤں کونسل میں برابر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات