ممتاز صنعتکار حاجی محمد احسن آسودہ خاک، نماز جنازہ کا بڑا اجتماع

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ممتاز صنعتکار حاجی محمد احسن آسودہ خاک، نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات شریک، ٹھیکیدار ثناء اللہ بھٹہ خشت والے، ٹھیکیدار محمد عارف، عارف کریانہ سٹور سٹور، ٹھیکیدار محمد ذکاء اور نوجوان صنعتکار اعتزاز احسن کے والد حاجی محمد احسن جو روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے تھے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ قبرستان چاہ ترہنگ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکرکی شخصیات نے بھر پور شرکت کی، اور مرحوم کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا، نماز جنازہ میں حافظ اشفاق انور، ملک اسحاق اعوان، ٹھیکیدار لیاقت علی، چوہدری طاہر، چوہدری صفدر، چوہدری پرویز، ڈاکٹر ظفر، ٹھیکیدار ظفر اقبال رحمانی، حاجی محمد شبیر، محمد یاسین، حافظ ایوب، چوہدری دلاور اعجاز رحمانی،چوہدری افتخار وڑائچ، چوہدری عمر گجر، یاسر بٹ، مولوی ارشد قادری، عبد القیوم قادری، حاجی محمد اسلم ودیگر نے شرکت کی، مرحوم کاجامع مسجد بہار مدینہ کالو پورہ کے مرکزی ملا تھے، اور پچھلے کسی سالوں سے مسجد کی تعمیر و تزئین آرائش میں مصروف تھے، علاقہ میں غرباء و مساکین کی دل کھول کر مد د کرتے تھے۔ انتہائی درویش صفت اور منفی انسان تھے، علاقہ مکینوں نے انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔ ختم قل 20نومبر بروز اتوار صبح دس بجے جامع مسجد بہار مدینہ محلہ کالو پورہ میں شرو ع ہوگا اور اجتماعی دعا ٹھیک گیارہ بجے ہوگی، دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات