ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا کوآنکھ دورہ، بیگ برادران سے ملاقات

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ نے کوآنکھ میں مسلم لیگی راہنما مرزا نصر اقبال بیگ، مرزا عرفان بیگ، ملک بلال جاذب، ملک عمران یاسین سے ملاقات کی اور کوآنکھ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر علاقائی سیاسی صورتحال،علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی،اس موقع پر نصر اقبال مرزا کوآنکھ نے کہا کہ حلقہ این اے 68 میں میگا پراجیکٹس سمیت مثالی تعمیر و ترقی چوہدری حسین الہی ایم این اے اور چوہدری سعادت نواز اجنالہ کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، عوامی خدمت و تابعداری کی بدولت آمدہ الیکشن میں بھی قائد چوہدری حسین الٰہی ور ڈاکٹر شاہ نواز اجنالہ بھاری لیڈ سے کامیاب ہو کر تعمیر وترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے

آج کا اخبار
اشتہارات