پروفیسر حکیم صابر علی شاہ کے دوا خانہ میں اتوار کو فری طبی کیمپ ہو گا

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)عوامی لیبارٹری لاہور کے زیراہتمام کل20نومبربروزاتوارحکیم پروفیسرسیدصابرعلیشاہ کے دواخانے ”علی شفاخانہ“ بالمقابل زمیندارکالج گجرات میں صبح گیارہ تا شام پانچ بجے فری طبی کیمپ کاانعقاد کیاجارہاہے جس میں جوڑوں کادرد(بوجہ ہائی یورک ایسڈ) کی مفت ادویات، ٹیسٹ اورمفید مشورہ دیاجائیگا اس سلسلہ میں عوامی لیبارٹری لاہورکامستند عملہ علی شفاخانہ گجرات میں حکیم پروفیسرسید صابرعلی شاہ کے ہمراہ خدمات سرانجام دے گا،طبی کیمپ میں آنیوالے مریض یورک ایسڈ کی سابقہ رپورٹ بھی ہمراہ لائیں،طبی کیمپ کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات