چوہدری شان ظفر کا چوہدری ارشد چوہان کے اعزاز میں عشائیہ، سعادت نواز اجنالہ مہمان خصوصی

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و چیئرمین ڈویژن گجرات وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل چوہدری شان ظفر حاجیوالہ کی طرف سے ممتاز شخصیت چوہدری ارشد چوہان کے اعزاز میں پر تکلف عشائییکا اہتمام کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے خصوصی شرکت کی، عشائیہ تقریب میں آمد پر چوہدری شان ظفر حاجیوالہ نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا اور مہمانوں چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، چوہدری ارشد چوہان، چوہدری خاور چوہان، چوہدری عاطف چوہان،چوہدری عامر بانیاں کا چوہدری شان ظفر نے شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات