کیا رضوان انگلینڈ کیخلاف چھٹے ٹی20 میچ میں دستیاب ہوں گے؟

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

 لاہور: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چھٹے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پانچوں ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے فیلڈر ڈیوڈ ملان کی تھرو محمد رضوان کی کمر پر لگی تھی جس کے باعث وہ میچ میں وکٹ کیپینگ کے لیے دستیاب نہیں تھے، انکی جگہ محمد حارث نے فرائض نبھائے تھے۔

 

ملان کی تھرو لگنے کے باعث رضوان کی کمر میں سوجن آگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا گیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: باہمی ٹی 20 سیریز؛ رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سیریز میں سب سے زیادہ 315 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، انکے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے اور 799 پوائٹنس کے ہمراہ کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات