چوہدری سلیم کمبوہ سے حاجی نصر اللہ خاں کھوکھر کی ملاقات، گلدستہ پیش

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو مشیر وزیر اعظم پنجاب بننے پر سابق چیئر مین یوسی 7نصر اللہ خان کھوکھر، عثمان نصر اللہ کھوکھر،شیخ ارسلان اشرف، حاجی ملک ارشد، سابق کونسلر عنصر محمود نے ان کے آفس جا کر مبارک باد دی اور پھول پیش کئے انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد سلیم کمبوہ کا مشیر وزیر اعلیٰ انتخاب انکی خدادا د صلاحیتوں اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے وہ ایک متحرک مسلم لیگی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بطور مشیر عوام کے مسائل حل کریں گے، چوہدری سلیم کمبوہ نے نصر اللہ خاں کھوکھر، عثمان نصر اللہ کھوکھر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات