چوہدری حسین الٰہی سے سید محسن علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) ایم این اے چوہدریحسین الٰہی سے سالار سادات گروپ جلالپور جٹاں سید محسن علی کی قیادت میں وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق چیئرمین سید ہاشم علی، ممتاز اوورسیز راہنماء چوہدری حماد صدیق ساہی، چوہدری وسیم اکرم، عرفان بٹ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سید محسن علی اور سید ہاشم علی نے جلالپور جٹاں سمیت حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے اور میگا پراجیکٹس مکمل کرانے پر چوہدری حسین الٰہی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ چوہدری حسین الٰہی نے سید محسن علی اور سید ہاشم علی کی خدمات کو سراہا اور گجرات، سرائے عالمگیر میں لانگ مارچ میں بڑے قافلوں کے ہمراہ شرکت کرنے کی تعریف کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات