Published: 19-11-2022
لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ) ضلعی دفتر ز کوۃ کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام زکوۃ ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر امجد جاوید دیگر افسران وسول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔ ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر امجد جاوید نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ اپنی زکوۃ محکمہ زکوۃ کے ذریعے مستحقین تک پہنچا ئیں محکمہ زکوۃ شفاعت کے ساتھ زکوۃ کی رقوم مستحق افراد تک ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے جس کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ محکمہ زکوۃ پر اعتماد کریں اور اپنی زکوۃ کی رقوم محکمہ زکوۃ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں، سیمینار کے اختتام پر آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔