نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

 لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ انہیں نمونیا کا مرض لاحق ہے۔

 

فاسٹ بالر نسیم شاہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں، وہ ہوٹل میں تمام کوویڈ 19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص

انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران نسیم شاہ سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے محض ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی ہسپتال داخل کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دو دن سے وہاں زیر علاج ہیں اور کورونا رپورٹ مثبت انےپر چند دن انہیں مزید وہاں داخل رہنا ہوگا۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات