حاجی اختر علی چوہدری باہووال امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

دولت نگر(امجد چوہدری) یونین کونسل فتح پور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راہنماء پاکستان مسلم لیگ ق حاجی اختر علی چوہدری امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ، بعد ازاں ڈیرہ حاجی اکبر علی چوہدری باہووال پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ حاجی اختر علی چوہدری باہووال اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی و سماجی تقریبات میں شرکت اور اپنے قائدین چوہدری برادران سے ملاقاتیں اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات